پیر 24؍صفر المظفر 1445ھ11؍ستمبر 2023ء

پشاور میں دھماکا، فرنٹیئر کور کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا

پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کس آواز دور دور تک سنائی دی ہے۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق ورسک روڈ پر دھماکا فرنٹیئر کور کی گاڑی پر ہوا ہے۔

انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ دھماکا خودکش لگتا ہے، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.