پیر 24؍صفر المظفر 1445ھ11؍ستمبر 2023ء

بیوروکریسی کی استعداد بڑھانا ہوگی، ہارون شریف

پاکستان انویسٹمنٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ہارون شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بیوروکریسی کی استعداد بڑھانا ضروری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہمیں 75 اور 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے ہوائی دعوے نہیں کرنے چاہئیں۔

ہارون شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں ریفائنری کے قیام پر سعودی عرب کے ساتھ ہم مفاہمت کی یادداشت سے آگے بڑھ چکے تھے لیکن مسئلہ یہ تھا کہ ہماری وزارتیں خود یہ پروجیکٹ کرنا چاہتی تھیں، جب کہ سعودی عرب اس کے لیے کارپوریٹ اسٹرکچر کی طرز پر ادارہ چاہتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو عرب ملک تجارتی نظر سے دیکھتے ہیں، برادر مسلم ملک کے طور پر نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.