اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

شاہین آفریدی کی جسپریت بمراہ سے ملاقات، بچے کی پیدائش پر مبارکباد

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے ملاقات کی اور انہیں والد بننے پر مبارکباد دی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے جسپریت بمراہ سے بچے کی پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ انہیں اس حوالے سے تحفہ بھی دیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈیجیٹل کی جانب سے اس سلسلے میں ویڈیو بھی جاری کی گئی۔ 

شاہین آفریدی بھارتی بولر کو تحفہ پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ میری طرف سے شہزادے کےلیے تحفہ ہے۔

تحفہ قبول کرنے کے بعد جسپریت بمرا بھی گرم جوشی سے جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.