اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

لیسکو آپریشن کا چوتھا روز، بجلی چوری میں ملوث 248 کنکشنز پکڑ لیے

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے چوتھے روز آپریشن کے دوران چوری کرنے والے 248 کنکشنز پکڑ لیے۔

ترجمان کے مطابق لیسکو نے لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

اس دوران 2482 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں 247 کے خلاف مقدمات کی درخواست تھانوں میں دے دی گئی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوری میں سہولت کاری پر افسران کے خلاف ایکشن لے لیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق چوتھے دن کی کارروائیوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث 3 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1 انڈسٹریل، 3 زرعی، 7 کمرشل اور 237 ڈومیسٹک کنکشنز تھے، تمام کنکشنز کو منقطع کردیا گیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق منقطع کیے گئے کنکشنز پر مجموعی طور پر 5 لاکھ 64 ہزار 486 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے ہیں، جن کی رقم 2 کروڑ 57 لاکھ روپے بنتی ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری میں بڑی انڈسٹریز اور فیکٹریاں بھی شامل ہیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق 4 روز میں اب تک 1 ہزار 61 بجلی چوروں کو پکڑا جا چکا ہے جبکہ 19 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ڈیٹکشن بل کی مد میں مجموعی طور پر 35 لاکھ 90 ہزار سے زائد یونٹس چارج کیے گئے ، جن کی مالیت 15 کروڑ 44 لاکھ 55 ہزار روپے بنتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.