اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

راولپنڈی: معاشی حالات سے تنگ 2 بچیوں کے باپ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے قاسم آباد میں 2 بچیوں کے باپ نے گھر کے معاشی حالات سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق عرفان صادق شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

مبینہ خود کشی کرنے والا 39 سال کا عرفان صادق محلے میں چپس کی دکان چلاتا تھا، عرفان کی لاش اہل محلہ کو دکان کے اندر پنکھے سے لٹکی ملی۔

عرفان صادق نے خود کشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ان کے انتقال کو ہارٹ اٹیک تصور کیا جائے، قُل پر زیادہ خرچہ نہ کیا جائے اور جن لوگوں کا قرضدار ہوں ان کی رقم ادا کی جائے۔

عرفان صادق نے تحریر میں لکھا تھا کہ اس نے سب کےلیے مشکل کھڑی کردی ہے وہ سب سے معافی کا طلب گار ہے۔

 تھانہ صادق آباد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عرفان صادق شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں مزید تفتیش کےلیے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.