اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

کراچی میں سوتیلی ماں کا بیٹی پر لوہے کی گرم سلاخوں سے تشدد، باپ اور خاتون گرفتار

کراچی کی مشرف کالونی سے پولیس نے میاں اور بیوی کو 12 سالہ بیٹی پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

 لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، گرفتار خاتون لڑکی کی سوتیلی ماں ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی راؤ اسلم کے مطابق مشرف کالونی سے 12 سالہ بیٹی پر تشدد کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا ہے، ماں باپ کے تشدد سے بچی زخمی ہوگئی تھی۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس کو موصول ہوئی، جس کے بعد بچی کو تحویل میں لے کر علاج معالجہ کےلیے سول اسپتال روانہ کردیا گیا۔

بچی کی شناخت 12 سالہ انوشہ دختر عمران الہٰی کے نام سے ہوئی ہے۔ بچی کی ماں سوتیلی ہے، سوتیلی ماں گلناز نے بچی پرگرم لوہے کی راڈ سے تشدد کیا ہے، بچی کے جسم پر جھلسنے کے نشانات واضع ہیں۔ ایم ایل او رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.