اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

کراچی: شوہر نے بیوی سے جھگڑے پر خود کو گولی مارلی

کراچی میں شوہر نے چلتی گاڑی میں بیوی سے جھگڑے پر خود کو گولی مار لی۔

نیو ٹاؤن کے علاقے میں چلتی گاڑی میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس پر شوہر نے خود کو سینے میں گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق زخمی شوہر کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی شخص کو شناخت کرلیا گیا ہے جو ایک تاجر ہے، اہل خانہ کے مطابق وہ گزشتہ ایک ماہ سے پریشان تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.