اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

بلوچستان میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے اسمگلروں پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

قلعہ عبداللّٰہ میں منشیات فروشوں کے خلاف ایف سی بلوچستان نارتھ اور دیگر اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

آپریشن کے دوران 70 ایکڑ پر منشیات کی فصلیں تلف، منشیات پروسیسنگ کی 28 مشینیں تباہ کی گئیں۔

آپریشن میں 42 اہداف پر کارروائی، 6 ٹن ایفیڈرین تلف، 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو گِرا دیا گیا۔ کریک ڈاؤن میں 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

منشیات کے اڈے کی حفاظت پر 400 سے 500 مسلح غیرقانونی افغان افراد بھی مامور تھے۔

مقامی لوگوں نے قلعہ عبداللّٰہ اور گلستان میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے۔

قبائلی رہنما ناصر خان کاکڑ کا کہنا ہے کہ دیرینہ خواہش تھی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.