اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

نگراں سندھ حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

نگراں سندھ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے صوبائی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، ٹاسک فورس کی سربراہی سیکریٹری داخلہ سندھ کریں گے۔

اس کے علاوہ بجلی چوروں کے خلاف ضلعی سطح پر کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

صادق آباد میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ممتاز علی چانگ کے خلاف بجلی کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کمیٹی میں سیکریٹری انرجی، پاور ڈویژن، کمشنرز، ڈی آئی جیز اور دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہفتہ وار رپورٹ آئی جی سندھ کو دی جائے گی، بجلی چوروں کو بجلی چوری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.