اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

بھارت میں ہوا جی 20 اجلاس جگ ہنسائی کا سبب بن گیا

بھارت میں ہونے والا جی ٹوئنٹی اجلاس دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن گیا، 4 ہزار کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والا جی ٹوئنٹی اجلاس کا وینیو معمولی بارش بھی برداشت نہ کر سکا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بارش کے بعد جی ٹوئنٹی اجلاس کا وینیو تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے جی 20 اجلاس کے لیے خصوصی طور پر بین الاقوامی کنونشن سینٹر تعمیر کیا، بین الاقوامی کنونشن سینٹر کی تعمیر پر 2 ہزار 700 کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔

بھارتی حکومت کے ناقص انتظامات کے خلاف شوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی گئی۔

سویڈش یونیورسٹی کے ریسرچ پروفیسر اشوک سوین نے برساتی پانی میں ڈوبے وینیو کی وڈیو شیئر کر دی۔

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں دو روزہ جی 20 اجلاس کا اختتام ہو گیا، 2024ء کے لیے جی 20 اجلاس کی صدارت برازیل کو دے دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.