بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

لوگوں کو امید ہے پیپلز پارٹی ملک کو غربت اور مہنگائی سے نکال سکتی ہے، شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لوگوں کو امید ہے پیپلز پارٹی ملک کو غربت اور مہنگائی سے نکال سکتی ہے۔

حیدرآباد میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ واٹر فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے ملک کو عالمی سطح پر تنہا کیا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سندھ کے سابق وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ناراض ملکوں کو دوبارہ دوست بنایا۔

انکا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی حیدرآباد کی تمام سیٹیں جیتے گی۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پہلی بار ایک جیالا میئر حیدرآباد منتخب ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کہیں بہتر کارکردگی رہی تو وہ سندھ حکومت کی رہی۔

سابق صوبائی وزیر جام خان شورو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے منصوبے بلاول بھٹو نے دیے ہیں۔ عبدالستار ایدھی روڈ کے ایک فیز پر کام مکمل ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.