اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

کراچی: آرٹس کونسل کے ’پاکستان تھیٹر فیسٹیول‘ کا آج تیسرا روز

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام اور ’جیو نیوز‘ کے اشتراک سے تھیٹر کا بین الاقوامی ’پاکستان تھیٹر فیسٹیول 2023ء‘ آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔

کراچی کی آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام آج ’پاکستان تھیٹر فیسٹیول 2023ء‘ کا تیسرا روز ہے۔

پہلا شو ’دی پولیس‘ مقامی گروپ کی جانب سے آج شام 7 بجے پیش کیا جائے گا۔

آرٹس کونسل کراچی میں سری لنکن گروپ ’کانیا‘ رات 9 بجے سری لنکن ٹریڈیشنل فولک ڈانس پیش کرے گا۔

’پاکستان تھیٹر فیسٹیول‘ میں 7 بین الاقوامی اور 27 مقامی گروپس پرفارم کر رہے ہیں۔

آرٹس کونسل میں جاری ’پاکستان تھیٹر فیسٹیول 2023ء‘ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

آرٹس کونسل کراچی میں ’پاکستان تھیٹر فیسٹیول‘ کے تحت پیش کیے جانے والے یہ 45 ڈرامے انگریزی، فرانسیسی، ترک، جرمن، فارسی، اردو، پنجابی، سندھی سمیت دیگر زبانوں میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.