اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنیوالے درجنوں امیدوار گرفتار

محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

اس حوالے سے سیکریٹری اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے درجنوں امیدواروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بلیو ٹوتھ سے ٹیسٹ کو آؤٹ کرانے والے خفیہ گروہ کی اطلاع ملی تھی۔

ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد آج ہو رہا ہے۔

سیکریٹری تعلیم کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز سے طلباء کو ٹیسٹ میں مدد کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے امتحانی ہالوں میں امیدواروں نے پرچہ آؤٹ کر کے حل کرنا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.