اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

مراکش میں زلزلہ، اموات کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز

مراکش میں آئے خوفناک زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 1200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے انسانی جانوں کے ضیاع پر ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مراکش میں گزشتہ روز، جمعہ کی شام 6 اعشاریہ 8 شدت کے…

مراکش میں زلزلے کو 1960 کے بعد سے اب تک کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ کہا جارہا ہے۔ 1960 میں زلزلے سے 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب مراکش میں زلزلے سے اموات کے سوگ میں فرانس کے ایفل ٹاور کی روشنیاں بند کردی گئیں۔

خیال رہے کہ مراکش میں جمعہ اور ہفتہ کی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، شدید زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا جس کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.