اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

اقتصادی راہداری عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی کی ضامن ہوگی، سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ اقتصادی راہداری عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی کی ضامن ہوگی۔

نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری سے بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپی ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی۔

جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن…

ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری بھارت، مشرق وسطیٰ اور یورپی ممالک کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری ریلوے سمیت انفرااسٹرکچر کو ترقی دینے میں مددگار ہوگی، یہ راہداری طویل مدت کیلئے روزگار فراہم کرے گی۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی کا ضامن ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.