اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

زرداری کے بیان سے متعلق سوال پر بلاول کا جواب

سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان سے متعلق سوال پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین نے جواب دے دیا۔

صحافی نے بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا کہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے تحت الیکشن ہونے چاہئیں، کیا آپ دونوں کے بیانیے الگ ہیں؟

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جہاں جا رہا ہوں عوام کے چہروں پر دکھ اور مایوسی نمایاں نظر آرہی ہے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ آصف زرداری کے بیان کا مطلب زرداری سے ہی پوچھا جائے۔

 پی پی چیئرمین نے کہا کہ گھر کے معاملوں میں آصف زرداری کی باتوں کا پابند ہوں، جہاں تک سیاسی باتیں، آئین اور پارٹی پالیسی ہے، وہاں کارکن اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے فیصلوں کا پابند ہوں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے جیالے الیکشن کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی اپوزیشن کا صفایا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.