اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

نگراں وزیراعظم کا غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی ویزا اسکیم کا اعلان

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی ویزا اسکیم کا اعلان کردیا۔

 قوم سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ آج سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا 5واں اجلاس ہوا، اجلاس میں نئی ویزا رجیم سے متعلق اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کاروباری افراد کو با آسانی ویزا فراہمی ممکن بنائی جائے گی، ان اقدامات سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہونےجا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.