بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

محکمہ بلدیات سندھ نے 19 محکموں کو اہم مراسلہ ارسال کر دیا

محکمہ بلدیات سندھ نے صوبے بھر کے 19 محکموں کو اہم مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلے کے ذریعے محکمہ بلدیات سندھ نے صوبائی محکموں سے عدالتی حکم پر جاری تحقیقات کا سامنا کرنے والے افسران کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

 مراسلے میں کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کیسز کا سامنا کرنے والے افسران کا ریکارڈ دیا جائے۔

محکموں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اداروں سے پلی بارگین کرنے والے افسران کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

محکمہ بلدیات نے جن 19 محکموں سے تفصیلات طلب کی ہیں، اُن میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سندھ سالڈ ویسٹ، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے)، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) شامل ہیں۔

 مراسلے میں حیدر آباد، لیاری اور سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹیز، واٹر کارپوریشن اور میئرز سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

کارروائی نگراں وزیر بلدیات کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.