ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

فاطمہ ہلاکت کیس: پولیس افسران کے تبادلوں کے باعث مزید التوا کا خدشہ

رانی پور میں تشدد سے گھر میں کام کرنے والی لڑکی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں پولیس افسران کے تبادلوں کے باعث مزید التوا کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

نئے ایس ایس پی خیرپور سمیع اللّٰہ سومرو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

مرکزی ملزم اسد شاہ اور کمپاؤنڈر امتیاز میراسی جسمانی ریمانڈ پر ہیں جبکہ ملزمہ حنا شاہ اور اس کے والد کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پولیس کے مطابق رانی پور حویلی کے مزید 3 افراد کے ڈی این اے لے کر لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسد شاہ کے دوبارہ حاصل کیے گئے ڈی این اے سیمپلز لاہور بھیج دیے گئے ہیں، سیمپلز کی رپورٹ موصول ہونے میں مزید وقت لگے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچی کی پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ بھی ابھی تک موصول نہیں ہو سکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.