ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

پاک افغان سرحد پار سے حملہ: پاک فوج کی مدد کرتے چترالی شہریوں کی ویڈیو وائرل

پاک افغان سرحد پار سے حملے کے وقت پاک فوج کی مدد کرتے چترالی شہریوں کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

دہشت گردوں کے حملے کے خلاف چترال کے عوام فوج کے ساتھ کھڑی ہو گئے، 

ویڈیو میں کیلاش نوجوان کو پہاڑوں میں اسلحہ،گولہ بارود مورچوں میں منتقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چترال لویئر محمد علی خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے بعد چترال کے لوگ فوج اور ایف سی کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام نے جنگی سامان پہاڑوں پر پہنچانے میں پاک فوج کی مدد کی۔

محمد علی خان کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کو ہونے والے حملے کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.