ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

چیئرمین تحریک انصاف نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کردیا

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےآرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کوچیلنج کردیا۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سپریم کورٹ میں 184/3کے تحت شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

آئینی درخواست میں وفاق، صدر، وزرات داخلہ، سیکرٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا  کی گئی ہے کہ عدالت آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کالعدم قرار دے۔

درخواست میں کہا گیا کہ صدر مملکت سوشل میڈیا پر وضاحت کر چکے ہیں انہوں نے دونوں قوانین کی منظوری نہیں دی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خفیہ اداروں کو بغیر وارنٹ کسی بھی گھر میں گھس کر تلاشی لینے کا اختیار دینا غیر آئینی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں، آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) ایکٹ، 2023 آئین کے آرٹیکل 8 سے متصادم ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ آرٹیکل 8 کے مطابق کوئی بھی قانون جو بنیادی حقوق سے مطابقت نہیں رکھتا یا اس کی تنسیخ کرتا ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.