ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

ایشیا کپ: بنگلادیش کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو میں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پِچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور رات میں گیند سوئنگ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

اس موقع پر بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ میچ جیتنا ضروری ہے، آج ٹیم میں اضافی بولر شامل کیا ہے، ٹیم میں عفیف حسین کی جگہ نسیم احمد کو شامل کیا ہے۔

یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو باآسانی شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.