جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

ہنگری میں پولیس کا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ

ہنگری میں پولیس کا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا جبکہ اس میں سوار 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کے 2 ارکان کو جائے حادثہ کے قریب موجود ایک کشتی کے ذریعے پانی سے نکال لیا گیا، بعدازاں دونوں پائلٹوں کو ریسکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ائیر لیفٹ کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے کی فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.