ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

جی 20 اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نئی دہلی پہنچ گئے

جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نئی دہلی پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے ساتھ آئے اعلیٰ حکام 11 ستمبر تک بھارت میں رہیں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر بھارت آئے ہیں۔

اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم مودی سرمایہ کاری فورم کی میزبانی کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم مودی سرمایہ کاری فورم کی میزبانی کریں گے۔

اجلاس میں غریب ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات، غذائی تحفظ بڑھانے پر بات ہوگی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 15سے زائد عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے، نئی دہلی میں جی20 اجلاس کےحوالے سے سیکیورٹی سخت ہے۔

سعودی عرب کی امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے رہنماؤں کے ساتھ ایک انفرا اسٹرکچر ڈیل کا بھی امکان ہے، جس کے تحت خلیجی اور عرب ممالک ریلوے اور بندر گاہوں کے ذریعے بھارت سے جڑ سکیں گے۔

نئی دہلی میں اجلاس سے قبل تبتی کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا، سربراہان کے عشائیے میں کھانا سونے اور چاندی کے برتنوں میں پیش کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.