اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

ہمیں سیاست کے بجائے معیشت کی فکر کرنی چاہیے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، ملک ہے تو ہم سب ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ نگراں حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد مکمل کرے، منصوبہ مکمل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جائے۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائے گا، چیف الیکشن کمشنر اور تمام اراکین پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرانے کا پابند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.