ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

گلگت بلتستان، ایل اے 13 استور ون پر پولنگ کا وقت شروع

گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور ون کی نشست پر پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے۔

ن لیگ کے رانا فرمان علی، پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان اور پی ٹی آئی کے خورشید احمد خان سمیت 10 امیدوار میدان میں ہیں۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا سلسلہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا، الیکشن کے لیے 56 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نشست سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.