اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

بلاول کو نہیں پتا تھا الیکشن آگے جائیں گے؟ طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے سوال کیا ہے کہ کیا بلاول بھٹو کو نہیں پتا تھا کہ نئی مردم شماری نوٹیفائی ہوگی تو حلقہ بندیاں ہوں گی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مردم شماری کو نوٹیفائی کیا گیا تو کیا ان کو نہیں پتا تھا کہ الیکشن آگے جائيں گے، کس کے کہنے پر مردم شماری نوٹیفائی کی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے کہ جس کی تاریخ عوام کی خدمت کی ہے، پیپلز پارٹی عوام دوست سیاست اور حکومت کرتی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جمہوری ہونے کے ساتھ آپ کو حقیقت پسند بھی ہونا چاہیے، جس شہر میں آپ موبائل فون لے کر نہیں گھوم سکتے وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا۔ 

علاوہ ازیں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فروری میں عام انتخابات پر کوئی گھبراہٹ نہيں، نواز شریف الیکشن مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.