اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

مظفر گڑھ میں سابق ایم پی اے کا میٹر جعلی نکلا

بجلی چوری کے خلاف سرکار کا ایکشن دوسرے روز بھی جاری ہے، مظفر گڑھ میں سابق ممبر پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے بجلی چوری کا الزام عائد کردیا۔

ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں بھی بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اور 3 ہزار سے زائد بجلی چوروں کو پکڑ کر مقدمات درج کر لیے گئے۔

مظفر گڑھ میں سابق ایم پی اے کا بجلی کا میٹر جعلی نکلا، سابق ایم پی اے کے مطابق ان کا گھر سولر پینل پر ہے۔

 ملتان، ڈیرہ غازی خان، وہاڑی اور بہاولپور سے 290  بجلی چور پکڑے گئے، 1 کروڑ 66  لاکھ روپے جرمانہ لگا دیا گیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر پڈہار بجلی چوری میں ملوث ہیں۔

 سرگودھا میں  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 5 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے واپڈا کا افسر پکڑ لیا۔

 پشاور سمیت خيبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بجلی چوری پر کریک ڈاؤن کیا گیا، 270  کنڈے پکڑے گئے اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) ریجن میں تقریباً چار ہزار غیر قانونی کنکشن کاٹ دیے گئے، بجلی چوروں سے 2 کروڑ72  لاکھ روپے وصول  کیے گئے،  سکھر، لاڑکانہ، دادو، شکار پور اور گھوٹکی میں بھی آپریشن کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.