منگل25؍صفر المظفر 1445ھ12؍ستمبر2023ء

برطانیہ میں 10 سالہ بچی کا مبینہ قتل، چچا اور دادا سمیت 10 افراد زیر حراست

برطانیہ میں 10 سالہ بچی سارہ کے مبینہ قتل کیس میں جلہم سے اس کے چچا اور دادا کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے چچا اور دادا سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

سارہ کی مفرور سوتیلی ماں بینیش بتول نے سارہ کی ہلاکت کو حادثہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نا معلوم مقام پر رکھے گئے ہیں، فیملی کے زیر استعمال 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سارہ کے والدین تا حال روپوش ہیں، بچی کے والد عرفان شریف کے دو بھائیوں اور بہنوئی پر اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 سالہ سارہ کی لاش 10 اگست کو سرے کاؤنٹی کے علاقے ووکنگ میں گھر سے ملی تھی، سارہ کی لاش ملنے سے ایک روز پہلے عرفان شریف اور بینیش بتول فرار ہو کر پاکستان آگئے تھے۔

سارہ کی موت کی تفتیش میں عرفان شریف اور بینیش بتول برطانوی پولیس کو مطلوب ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.