جمعہ 21؍صفر المظفر 1445ھ8؍ستمبر 2023ء

ساف انڈر 16چیمپئن شپ: سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 1-2 سے ہرادیا

ساف انڈر 16چیمپئن شپ 2023 کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔

بھوٹان میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہلا گول پاکستان کی جانب سے عبدالغنی نے کھیل کے چھٹے منٹ میں کیا، بنگلا دیش کی جانب سے 14ویں منٹ میں مرسد علی گول کرکے اسکور 1-1 کردیا۔

بنگلادیش کے ابوسعید نے 29ویں منٹ میں میچ کا دوسرا اور فیصلہ کن گول  کرکے اپنی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل میں پہنچا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.