اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

آرمی چیف کے اقدامات کے بعد ڈالر 20 سے 25 روپے سستا ہوگیا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے اقدامات کے بعد ڈالر 20 سے 25 روپے سستا ہوگیا، ڈالر 300 روپے سے اوپر نہیں جائے گا، سسٹم اور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ضرور ہوگا۔ معاشی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ 

کراچی میں تاجر و کاروباری برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر ان ممالک کے سفیروں کو بلا کر تفصیلات بتائیں اور حقائق سامنے رکھیں۔ 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں کافی چیزوں پر اتفاق ہوا ہے۔ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تاجر رہنما زبیر موتی والا نے کہا کہ 8 مطالبات گورنر سندھ کے سامنے رکھے جس میں فکس چارجز، بجلی کے یونٹ، سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، پاور اور سرچارج سمیت دیگر شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.