جمعہ 21؍صفر المظفر 1445ھ8؍ستمبر 2023ء

شاہین آفریدی ایشیا کپ ختم ہونے کے فوری بعد دلہن گھر لے آئیں گے، سوشل میڈیا رپورٹس

سوشل میڈیا ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کرکٹر شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ کے اختتام کے فوری بعد اپنی دلہن گھر لے آئیں گے۔

کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی رواں سال 3 فروری کو کراچی میں نکاح کے بندھن میں بندھے تھے۔

اب سوشل میڈیا پر وائرل رپورٹس اور شادی کارڈ کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنی اہلیہ انشا آفریدی کو رواں ماہ 19 ستمبر کو بیاہ کر اپنے گھر لے جائیں گے۔

یہ خبر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاہین اور انشا کی شادی ایشیا کپ کے بعد 19 ستمبر جبکہ ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیا کپ2023ء 17 ستمبر کو ختم ہو جائے گا۔

اس جوڑی کو شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شاہین آفریدی کو مبارکباد دینے والوں میں کرکٹ بلاگرز اور تجزیہ نگار بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.