جمعہ 21؍صفر المظفر 1445ھ8؍ستمبر 2023ء

بلاول بھٹو زرداری نے بہنوں کے ہمراہ بچپن کی تصویر شیئر کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بہنوں کے ہمراہ بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تصویر میں تینوں بہن بھائی منفرد انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

تصویر میں بلاول بھٹو نے آف وائٹ تھری پیس سوٹ جبکہ آصفہ اور بختاور نے فراکیں پہنی ہوئی ہیں۔

 اس تصویر میں پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم، محترمہ بینظیر بھٹو کے تینوں بچوں کو ایک ساتھ شرارتیں کرتے اور تصویر بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بچوں کے چہروں کے ایموجیز بنائے ہیں۔

دوسری جانب اپنے بچپن کی اس حسین یاد پر بختاور بھٹو نے دل کے ایموجیز کے ساتھ کمنٹ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.