ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

امپائرز کے 16 رُکنی پینل میں پاکستان کے امپائر احسن رضا شامل ہیں۔

ایلیٹ پینل سے دستبردار ہو جانے والے علیم ڈار ورلڈ کپ 2023 کے آفیشلز میں شامل نہیں ہوں گے۔

ورلڈ کپ امپائرز پینل میں کرس براؤن، کمار دھرماسینا، مارس اراسمس، کرس گفانی اور مائیکل گف شامل ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کے دوران افغانستان پہنچا دی گئی۔

ایڈرین ہولڈ اسٹاک، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹل برا اور نتن مینن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔

پال رفل، شرف الدولہ ابن شاہد، روڈ ٹکر، ایلکس وارف، جوئیل ولسن اور پال ولسن بھی ورلڈ کپ امپائرز میں شامل ہیں۔

جواگل سری ناتھ، اینڈی پرائیکرافٹ، جیف کرو اور رچی رچرڈسن میچ ریفریز کے فرائض انجام دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.