جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

امریکی جیل سے مجرم کے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

امریکی ریاست پینسلوینیا کی جیل میں قید قتل کا سزا یافتہ مجرم فرار ہوگیا، اس کی دیوار پر چل کر فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قیدی نے جیل کی دیوار پر مہارت کے ساتھ پاؤں کے ساتھ دونوں ہاتھوں کا بھی استعمال کیا اور فرار ہوگیا۔

34 سالہ برازیلین شہری امریکی جیل میں قتل کے جرم میں قید کی سزا کاٹ رہا تھا، پولیس کی جانب سے  مجرم کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.