جمعہ 21؍صفر المظفر 1445ھ8؍ستمبر 2023ء

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔

نگراں وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کا پرتپاک استقبال کیا، شمشاد اختر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو سراہا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نگراں وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کو معاشی خوشحالی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل سے آگاہ کیا۔

گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ مقامات مقدسہ کے باعث پاکستانی عوام کو سعودی عرب سے خاص عقیدت ہے۔

سعودی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔

فریقین نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کیلئے باہمی اقتصادی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں باہمی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

نگراں وزیر خزانہ نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.