جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

5 ہزارکا نوٹ، منی چینجر کی دکانیں بند کریں، شبر زیدی

معاشی ماہر اور سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی  نے پانچ ہزار کا نوٹ، منی چینچروں کی دکانیں اور امیر علاقوں میں گیس کنکشن بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  شبر زیدی نے کہا کہ 5 ہزار کا نوٹ بند کردیں اور اعلان کردیں کہ یہ نوٹ بینک میں جمع کروادیں، پانچ ہزار کا نوٹ بینک میں جمع کرنے کا کہہ دیں آدھے لوگ کلیم ہی نہیں کریں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جھوٹے نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 شبر زیدی نے کہا کہ بھارت نے نوٹ بندی کا عمل فوری کر دیا تھا ہم ایسا نہیں چاہتے، ایکسچینج کمپنیاں بند کرنے کی بات کی تھی اب لوگوں کو سمجھ آئی، سوائے دبئی کے دنیا میں کہیں ایکسچینج کمپنیاں نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ محدود ہو جائے تو پاکستان کی آدھی مارکیٹ ٹھیک ہو جائے گی۔

شبر زیدی نے یہ بھی کہا کہ اپر، مڈل اور مڈل اپر کلاس کی گیس کنکشن کاٹیں اور صارفین کو سلنڈر پر لائیں، امیر صارفین کو کہیں کہ گیس سلنڈر لیں، گیس کنکشن کی عیاشی ملک افورڈ نہیں کر سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.