جمعہ 21؍صفر المظفر 1445ھ8؍ستمبر 2023ء

مفتاح اسماعیل نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی مخالفت کر دی

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں گرمیوں میں ایک دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  گرمیوں میں 30 سے 31 ہزار میگا واٹ طلب ہوتی ہے جو سردیوں میں 12 ہزار میگا واٹ رہ جاتی ہے۔

شبر زیدی نے کہا کہ بھارت نے نوٹ بندی کا عمل فوری کر دیا تھا ہم ایسا نہیں چاہتے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ  سردیوں میں طلب میں اتنی کمی کی وجہ سے آئی پی پیز کو کیپسٹی چارجز دینا پڑتے ہیں۔

انہوں نے پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کی مخالفت کی، اور کہا کہ 5 ہزار کا نوٹ بند کیا گیا تو لوگ مزید ڈالر خریدیں گے ۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالر ریٹس کم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے بزنس میں اعتماد آیا ہے، ایرانی تیل اور ڈیزل کی اسمگلنگ رکوا دینی چاہیے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کیلئے گیس مہنگی کریں، ابھی نہ بہت زیادہ سرمایہ آرہا ہے نہ کوئی نئی اندسٹری لگ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتفاق کرتا ہوں کہ امیر گھروں میں سستی گیس دے کر ظلم کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.