اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

کراچی، فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جھگڑا بجلی کی تاروں میں کنڈا لگانے پر ہوا، فائرنگ کرنے والا گروپ چوری کی بجلی کے بدلے رقم وصول کرتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق حبیب اللّٰہ جماعت اسلامی کا کونسلر ہے۔

دوسری جانب گولیمار میں فائرنگ سے نوجوان قتل ہوگیا، مبینہ گینگ وار واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے گارڈن سے پاک کالونی جانے والی سڑک پر احتجاج کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.