جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا خوف بڑھ جائے گا، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ 5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا خوف بڑھ جائے گا، بھارت میں ہر 2 ہزار کا نوٹ کیش ہوگیا تھا، کسی کو نقصان نہیں ہوا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سردیوں میں 10 بارہ ہزار میگاواٹ اور گرمیوں میں 31 ہزار میگاواٹ بجلی کی طلب ہے، پاکستان جیسے غریب ملک میں گرمیوں میں زیرو لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔

شبر زیدی نے کہا کہ بھارت نے نوٹ بندی کا عمل فوری کر دیا تھا ہم ایسا نہیں چاہتے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کیلئے گیس مہنگی کریں، ابھی نہ بہت زیادہ سرمایہ آرہا ہے نہ کوئی نئی اندسٹری لگ رہی ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اتفاق کرتا ہوں کہ امیر گھروں میں سستی گیس دے کر ظلم کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.