اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

جڑانوالہ میں گرجا گھر جلانے کے واقعات، سپریم کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقرر

جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے گرجا گھر جلانے کے واقعات کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سانحہ جڑانوالہ میں 180 لوگوں کی گرفتاری کی ہے، جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے دونوں بھائی 24 گھنٹے میں پکڑ لیے تھے۔

اقلیتی رہنما سیمیول پیارے نے جڑانوالہ واقعے پر نوٹس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے 16 اگست کو جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کا مبینہ واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد مشتعل افراد نے مسیحی برادری کے مکانات اور گرجا گھروں کو آگ لگا دی تھی۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں 19 چرچ جلائے گئے اور مظاہروں میں 86 مکانات کو توڑ پھوڑ کرکے جلایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.