جمعہ 21؍صفر المظفر 1445ھ8؍ستمبر 2023ء

پاکستان، جنوبی افریقا ویمنز ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ہوگی، پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔

ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوئی، پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کی کپتان کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا۔

اس موقع پر نیشنل بینک کے صدر رحمت اللّٰہ حسینی بھی موجود تھے۔

 پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد کھلاڑیوں کا موارل ہائی ہے۔

جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کی کپتان لاورا لوروٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ون ڈے سیریز کیلئے مضبوط حکمت عملی بنائی ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار کل پہلا ون ڈے کھیل کر اپنے ایک روزہ میچز کی سنچری مکمل کریں گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے جیت کے تسلسل کو ایشین گیمز میں بھی برقرار رکھنے کا عزم کرلیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے، پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 9 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ آئی سی سی چیمپئن شپ میں نویں نمبر پر ہے۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے ون ڈے سیریز کی لئے شوال ذوالفقار کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

لاورا ولوارٹ کو میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کل جنوبی افریقا کےخلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا 100واں ایک روزہ میچ کھیلیں گی، وہ جنوبی افریقا کے خلاف 16ون ڈے انٹرنیشنل میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 246 رنز بنانے کے علاوہ 18 وکٹیں بھی حاصل کرچکی ہیں۔

جنوبی افریقہ آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں تیسرے جبکہ پاکستان دسویں نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 25 میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے 19 اور پاکستان نے 4 میچز جیتے ہیں، ایک میچ ٹائی اور ایک نامکمل رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.