جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

8 اکتوبر کو الیکشن کی تاریخ کیسے دی گئی؟ اعتزاز احسن

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لائرز کنونشن میں اعتزاز احسن نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کرتے ہوئے کنونشن سے خطاب کیا۔

انہوں نے دوران خطاب کہا کہ کے پی حکومت کے پاس حقِ حکمرانی نہیں رہا، چیف الیکشن کمشنر بتائیں کہ انہوں نے 8 اکتوبر کو الیکشن کی تاریخ کیسے دی۔

انہوں نے نگراں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نگراں حکمراں کس قسم کے اختیار استعمال کر رہے ہیں، آرٹیکل 48 کے مطابق جب صدر اسمبلی تحلیل کرے تو الیکشن کی تاریخ دے۔

اعتزاز احسن نے چیف جسٹس پاکستان سے مخطاب ہوتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب! آپ کی ریٹائرمنٹ میں دن تھوڑے رہ گئے ہیں، خدارا فوجی عدالتوں کے مقدمے پر فیصلہ کر کے جائیں۔

اس موقع پر اکرم شیخ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی بحران کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، وکلاء اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وکلا کنونشن کامیابی کا سنگِ میل ہے۔

احمد رضا قصوری نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہر طرف افراتفری کا عالم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.