جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

کراچی میں پانی چوری کی تفصیلات جمع کرلی گئیں

کراچی واٹر کارپوریشن نے شہر میں پانی چوری کی تفصیلات جمع کرلیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شہر میں 150 سے زائد غیر قانونی ہائیڈرنٹس کام کر رہے ہیں۔

کراچی واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 50 سے زائد غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور کنکشن ختم کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مین لائنوں سے پانی چوری کرکے صنعتوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.