جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

بجلی و گیس چوروں کے خلاف آپریشن، مقدمات درج

بجلی اور گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، اسلام آباد میں آئیسکو نے پولیس کی مدد سے متعدد بجلی چور پکڑ لیے۔

ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، میرپور خاص، نواب شاہ، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہیار سمیت دیگر علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

ایک دن میں 540 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے، نادہندگان سے 40 لاکھ  95 ہزار روپے وصول کر لیے گئے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں سید پور روڈ، ایئر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، ڈھوک مٹکال اور پیر ودھائی میں 29 غیر قانونی گیس کنکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔ جہاں فیکٹریوں کیلئے گیس چوری کی جا رہی تھی۔

پکڑے جانے والے غیر قانونی کنکشنز میں رہائشی عمارتیں بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.