جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 50 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس پانچ روز بعد 46 ہزاریے میں واپس آگیا، تاہم کاروبار اختتام تک 46 ہزار سے اوپر نہ رہ سکا۔ 

100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 50 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 757 پر کیا ہے۔ 

کاروباری دن میں انڈیکس 332 پوائنٹس کے بیںڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46 ہزار 35 رہی۔ 

حصص بازار میں آج 17 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 789 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.