بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی 2 نمبر میں بک شاپ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ  میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

عینی شاہد نے بتایا کہ دو ڈاکو دکان کے اندر آئے جبکہ ایک ملزم باہر کھڑا رہا۔

باپ محمد حسین نے ڈاکوؤں سے رقم کا ڈبا واپس چھیننے کی کوشش کی تو ایک ملزم نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ میں محمد حسین اور ان کا بیٹا اسد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.