جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

آسٹریلین فیڈرل پولیس نے ایف آئی اے امیگریشن کو جدید آلات فراہم کردیے

آسٹریلین فیڈرل پولیس کی جانب سے ایف آئی اے امیگریشن کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آلات فراہم کردیے گئے۔

یہ آلات پاکستان میں بارڈر سیکیورٹی کو محفوظ بنانے، جعلی ویزوں اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے فراہم کیے گئے ہیں۔

فراہم کردہ کٹس میں میگنیفائر گلاسز، الٹرا وائلٹ ریڈیشن لائٹس، سیکیورٹی لیمینٹ ویریفائر شامل ہیں۔

بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایف آئی اے کے فیس ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) سسٹم ملک بھر میں صرف کراچی ایئر پورٹ پر فعال ہے۔

ان 17 آلات کے ذریعے امیگریشن کاؤنٹرز پر پاسپورٹ اور ویزے کی جانچ پڑتال کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جدید آلات کے ذریعے جعلی پاسپورٹ اور ویزے کے حامل مسافروں کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن عملے کی جانب سے جدید آلات کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

جدید آلات پر مبنی کٹس آسٹریلین فیڈرل پولیس کے دورہ کراچی پر ایف آئی اے کی استعداد کار میں بہتری کیلئے فراہم کی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.