جمعہ 21؍صفر المظفر 1445ھ8؍ستمبر 2023ء

وزیراعظم نے سرکاری کارپوریشنز کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے کی ہدایت کردی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نقصان میں چلنے والی سرکاری کارپوریشنز کی نجکاری کا عمل تیز تر کیا جائے گا۔

نگراں وزیراعظم نے ان خیالات کاا ظہار اسلام آباد میں منعقدہ ایف بی آر اور نجکاری ڈویژن کے اجلاس کے دوران کیا۔

اجلاس میں ایف بی آر اور نجکاری ڈویژن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 9 ہزار 415 ارب کے ٹیکس کلیکشن کا ٹارگٹ پورا کرنے کے عزم کا اظہار کردیا۔

دوران اجلاس انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ تمام وفاقی وزارتیں نجکاری ڈویژن کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ نقصان میں جانےوالی سرکاری کارپوریشنز کی نجکاری کا عمل تیز تر کیا جائے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ایف بی آر حکومتی مشینری کا اہم حصہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس اصلاحات کےلیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں، ٹیکس ڈاکومینٹیشن پر وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.