بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

سابق سری لنکن کرکٹر سچتھرا سینانائیکے میچ فکسنگ الزام میں گرفتار

سری لنکا کے سابق کرکٹر سچتھرا سینانائیکے کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سچتھرا سینانائیکے پر لنکا پریمئرلیگ 2020 میں کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ پر اکسانے کا الزام ہے۔

رپورٹس کے مطابق سچتھرا سینانائیکے کو سری لنکن پولیس نے گرفتار کیا ہے اور اگلے 24 گھنٹے کے دوران انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سچتھرا سینانائیکے سری لنکا کی جانب سے 49 ون ڈے، 24 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.